پشین میں لیویز تھانہ حرمزئی پر دستی بم حملہ

پشین (آن لائن) پشین میں لیویز تھانہ حرمزئی پر نا معلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم عقبی دروازے کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لیویز تھانہ حرمزئی پر نا معلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو دروازے کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا لیویز کے عملے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی مزید کارروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں