کوئٹہ سب رجسٹرار آفس میں بدعنوانی اور گھپلے، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا، عملہ طلب

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سب رجسٹرار آفس کے کلرک سنگین کاسی کو معطل کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے ایک مراسلے مورخہ 17 جولائی 2023 کے مطابق رجسٹرار آفس کے کلرک سنگین کاسی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ٹیکسوں (رجسٹریشن فیس، سی وی ٹی اور ٹرانسفر ٹیکس ) میں جعلی بنک چالانوں کے ذریعے کروڑوں روپے کا غبن کیا ہے جس کی تصدیق خزانہ آفس نے بھی کر دی ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھی سنگین کاسی کلرک کے خلاف ایک انکوائری کی گئی تھی۔ جس پر تمام الزامات ثابت ہونے پر انکوئری افسر نے مزکورہ کلرک کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔ جس پر کمشنر آفس نے عملدرآمد روک دیا تھا۔ اور مزکورہ کلرک کو دوبارہ رجسٹرار آفس میں تعینات کردیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک بار پھر نہ صرف عوام کو چونا لگایا بلکہ سرکاری خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان دیا۔ بنیادی انکوئری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مردہ بندے کی رجسٹری بھی جعلسازی کے زریعے درج کیا گیا ہے۔ جس کا ریکارڈ اینٹی کرپشن کو موصول ہو چکا ہے۔ جعلسازی میں سنگین کاسی کے خلاف 2017ئ میں بھی ایف آئی اے نے کیس درج کیا ہے جس پر مذکورہ کلرک پر الزام ہے کہ اس نے افغانیوں کو جعل سازی کے ذریعے لوکل ڈومیسائل بنا کردیے تھے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سب رجسٹرار آفس میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی، گھپلوں اور جعل سازی کیخلاف اینٹی کرپشن بلوچستان نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سب رجسٹرار آفس کے عملے کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں