تحقیقات میں عدم تعاون پر عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ،راناثناء اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے سائفر کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو 25جولائی کو طلب کرلیاہے، تحقیقات میں تعاون نہ کیاتو انکوائری کے مرحلے پر ہی گرفتار کیا جاسکتاہے۔ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ خان نے جمعرات کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کر کے ایف آئی اے سفارش کرے گی کہ شواہد اور پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کے بعد کون شریکِ جرم ہے اور کس کس کے خلاف جرم کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں