شیخ زید اسپتال کوئٹہ کی نرسز کا احتجاج، محکمہ صحت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی

کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان محکمہ صحت نے شیخ زید بن النہیان کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی نرسز کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے فیکٹ فائنڈین کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو مظاہرین سے رابطہ کر کے 10گھنٹوں میں اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرائے گی محکمہ صحت کے جنرل سیکشن کے اعلامیہ کے مطابق شیخ زید بن النہیان کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی سٹاف نرسز نے روڈ بلاک کر کے شیخ زید بن النہیان کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے حکام ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے خلاف احتجاج کیا ،جس پر محکمہ صحت، حکومت بلوچستان نے معاملے کی تحقیقات اور اس سے منسلک عوامل اگر موجود ہیںکے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس میںڈاکٹر لبنی خلیل ڈی ڈی ایچ ایس، کوئٹہ چیئرپرسن،ڈاکٹر امین مندوخیل ڈائریکٹر ٹیکنیکل، محکمہ صحت، جاوید ڈومکی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سیکرٹری کمیٹی کے ٹی او آرز درج ذیل ہیں کمیٹی شیخ زید بن النہیان کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے حکام اور مظاہرین کے ساتھ رابطہ کرکے 10 گھنٹے کے اندر اندر محکمہ صحت کو رپورٹ جمع کروائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں