گوادر، اورماڑہ کے سمندر میں لاپتہ ہونیوالے 26 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
گوادر (آن لائن) سمندر میں دورانِ شکار لاپتہ ہونے والے 26 سالہ نوجوان عبدالحق فیروز کی لاش برآمد کرلی گئی تفصیلات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیانی شب اورماڑہ دیمی زر کے سمندری حدود میں دورانِ شکار لاپتہ ہونے والے 26 سالہ نوجوان عبدالحق ولد فیروز کی لاش برآمد کرلی گئی ہے مذکورہ نوجوان کی لاش آج چوتھے دن اورماڑہ کے علاقے بلڈا کے سمندری حدود میں مقامی ماہیگیروں کو ملی ہے خیال رہے 16 اور 17 جولائی کے درمیانی شب اسلامیہ لین اورماڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ماہیگیر عبدالحق ولد فیروز دورانِ شکار لاپتہ ہوئے تھے جس کی تھرماکول سے بنی چھوٹی نا بمعہ موبائل فون، ٹوپی، ٹارچ لائٹ اور دیگر ماہیگیری آلات علی الصبح مقامی ماہیگیروں کو سمندر میں ملے تھے۔
Load/Hide Comments


