بی اے پی عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،وزیر اعلیٰ
کوائٹہ 20 جولائ ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارٹی کی سینئیر قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا چئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی پارٹی کے چیف آرگنائزر سپیکر بلوچستان صوبائی میر جان محمد جمالی قومی اسمبلی میں بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر میر خالد خان مگسی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینٹر محمد عبدالقادر بھی اجلاس میں شریک تھے اجلا س میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور بھی زیر غور آۓ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام حلقوں پر پارٹی کے امیدوار کھڑے کیۓ جائیں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا جاۓگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لیۓ جلد پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جاۓ گا جبکہ پارلیمانی بورڈ کے قیام سمیت دیگر پارٹی امور کے جائزہ کے لیۓ 26 جولائی کو کوئٹہ میں پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور بی اے پی کے تمام اراکین قومی اسمبلی سینٹ او ر صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی پارٹی کی سینئر قیادت کی جانب سے پارٹی کے مرکزی صدر پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوۓ تمام پارٹی امور کو باہمی مشاورت سے طے کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا