امریکا نے پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا قرار دے دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا قرار دے دیا اور کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔ امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، پاکستان اور امریکا کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔ الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی، امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں