وڈھ میں جنگ بندی پر فریقین کے مشکور ہیں، نواب رئیسانی

مستونگ (این این آئی) چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہم سردار اسد اللہ خان مینگل، سردار اختر جان مینگل، میر شفیق الرحمن مینگل اور دوسرے دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے وڈھ میں جنگ بندی کو ممکن بنایا، انہوں نے دنیا کو ثابت کر دکھایا کہ ہم اپنے سفید ریش و معتبرین کی عزت و احترام کرنا جانتے ہیں ہماری تاریخی رِوایات رسم و رواج آج بھی زندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں