یوکرائن میں چرچ پر روسی میزائل حملہ ،ایک شخص ہلاک ،22زخمی

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی یوکرائن کے شہر اوڈیسا میں چرچ پر روسی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق روس نے اوڈیسا میں تاریخی کیتھیڈرل کو نشانہ بنایا، جو اوڈیسا کا سب سے بڑا آرتھوڈوکس چرچ ہے۔میزائل حملے میں چرچ کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔روسی وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدف چرچ نہیں تھا، بلکہ مقصد عمارت کے احاطے میں یوکرائن کے طیارہ شکن میزائل کو نشانہ بنانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں