بلوچستان بھر میں چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کے چالان کیے جارہے ہیں، مطالبات تسلیم کیے جائیں، گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جارہا تاحال بلوچستان کے طول و عرض میں چیک پوسٹیں قائم ہیں جس طرح مستونگ میں بدرنگ لیویز چیک پوسٹ اور شیخ واصل بارک ٹاپ چیک پوسٹ بھی قائم ہے اسی طرح نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی من مانیاں بھی جاری ہیں مغربی بائی پاس کی خستہ حالی کے باوجود موٹروے پولیس کا عملہ بروری چوک جبل نور پر بڑی گاڑیوں کے دھڑا دھڑ چالان کررہا ہے اور چیک پوسٹوں کے توسط سے چینی کی اسمگلنگ بھی عروج پر روزانہ پرمٹوں کی آڑ میں 40سے 50ٹرک بذریعہ لکپاس چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے براستہ نوشکی افغانستان جارہے ہیں جس میں بااثر لوگوں کو پرمٹ دیکر یہ دھندہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور عوام مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور ہیں حکومت اور انتظامیہ متعلقہ حکام ٹرانسپورٹروں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر وعدوں پر عمل کریں ایرانی ڈیزل کی بلوچستان سے باہر پنجاب سندھ اور صوبہ خیبر پختونخواہ لیجانے پر سختی سے پابندی عائد کی جائے گزشتہ تین روز سے کوئٹہ کا زمینی رابطہ پاکستان کے دیگر شہروں سے منتقطع ہے جس میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پورالی ندی کے مقام پر کوئٹہ ڈی جی خان شاہراہ فورٹ منرو کے مقام پر لینڈ سلائینڈنگ کے باعث اسی طرح کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دانہ سر کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کوئٹہ سبی شاہراہ پنجرہ پل اور بولان میں بنائے جانیوالے عارضی پل اور راستہ سیلابی ریلوں کے باعث بہہ جانے سے راسطے بند ہیں اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے حکومت بند راستوں پر فوری طور پر کھول کر ٹرانسپورٹروں اور لوگوں کی مشکلات ختم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں