دشت گوران میں عارضی جنگ بندی کے بعد لڑائی کا خدشہ، مقامی لوگوں میں تشویش

قلات(انتخاب نیوز) دشت گوران میں مینگل اور سناڑی قبیلے کے مابین زمینی تنازعہ پر کچھ دن پہلے انتظامیہ کی طرف سے کچھ دن کے لیے جنگ بندی ہوئی۔ دونوں قبائل دشت گوران میں آمنے سامنے ہیں کسی بھی وقت ایک خون ریز جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے مقامی افراد میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ وقتی جنگ بندی کے بعد کسی بھی وقت فریقین میں لڑائی شروع ہوسکتی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور قبائلی عمائدین سے گزارش کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں