ملازمین کیلئے بجٹ میں خصوصی پیکج دینے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاؤنگا، سینیٹر رحمن ملک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں خصوصی پیکج دینے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاؤنگا۔ ایک بیا ن میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سرکاری ملازمین حق بجانب ہیں اور موجودہ بجٹ سے پریشان ہیں، سرکاری ملازمین کیساتھ ہوں، انکے لئے سینیٹ میں آواز اٹھاؤنگا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے لئے کوئی ریلیف اس بجٹ میں فراہم نہیں کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں