محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے ملک کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ این 50 دھنہ سر سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی، اس کے علاوہ پنجرہ پل پر سیلاب کے باعث ٹریفک معطل ہے، بواٹا قلعہ سیف اللہ سیکشن این70 پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان، بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، کوہلو، شیرانی، ہرنائی، بولان، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، پنجگور، آواران اورگردونواح) میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Load/Hide Comments


