بارشوں سے سیلابی صورتحال، مانجھی پور میں تاجروں نے مصنوعی مہنگائی کردی، غریب عوام پریشان

مانجھی پور (آن لائن) مون سون کی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے پریشان غریب مہنگائی کے چکر میں پسنے لگے راستے بند ہونے کے بہانے بنا کر تاجروں نے مصنوعی مہنگائی کر دی انتظامیہ خاموش تماشائی غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہو گئے تفصیلات کے مطابق مانجھی پور اور گردونواح میں سیلابی خطرے اور بارشوں کی تباہی سے پریشان غریب عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنس گئے کمر توڑ مہنگائی تو پہلے ہی عروج پر تھی اب مزید بارشوں اور راستے بند ہونے کا بہانہ بنا کر تاجروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا سبزیوں کے من چاہے ریٹ مقرر جن میں ٹماٹر 300 روپے کلو چینی 200 روپے آٹا 5000من بیگن 120 مرغی کا گوشت 700 روپے فروخت ہونے لگا اس کے علاوہ تمام اشیائے خورد نوش مہنگے داموں فروخت ہونے لگے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرے تاکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی پیٹ بھر کر کھا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں