بیلا، آر سی ڈی شاہراہ پر 3 مسلح افراد پیٹرول پمپ سے 22 لاکھ روپے چھین کر فرار
بیلا(یو این اے )مسلح ڈاکو 22 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے آر سی ڈی شاہراہ پر ڈکیتی اور چوریوں کی وارداتوں پر عوام اور کاروباری حضرات خوف و ہراس کا شکار تفصیل کے مطابق بیلا میں آر سی ڈی شاہراہ پر واقع ظہور پندرانی پیٹرول پمس سے جمعرات کی علی الصبح موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح نامعلوم نقاب پوش ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر 22 لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ڈکیتی کی اس بڑی واردات پر پیٹرول پمپ کے مالک اور عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ آر سی ڈی شاہراہ پر وارداتوں سے نہ صرف مقامی لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں بلکہ کاروباری حضرات کی جان و مال بھی غیر محفوظ ہیں ان حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں اور عوام الناس و کاروباری حضرات کی جان و مال کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد برقرار اور بحال رہ سکے نیز علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس اپنا کردار ادا کرے اور محکمہ پولیس کے مورال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔


