بولان میں سیلابی صورتحال، پنجرہ پل غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔لیویز کنٹرول کے مطابق درہ بولان میں پنجرہ کے دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئیں۔کوئٹہ اور دیگر شہروں کو جانے والی مال بردار گاڑیوں کو واپس جیکب آباد جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔لیویز کے مطابق بلوچستان سے اندرونِ سندھ جانے والی ٹرانسپورٹ کو واپس کوئٹہ بھیجا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں