وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بارش متاثرین کیلئے 15 کروڑ روپے کا اجرا

کوئٹہ (آن لائن) صوبے میں جاری بارشوں سے پیداصورتحال سے موثر طور ہر نمٹنے اور متاثرین کی فوری امداد کے لیے ضلعوں کو فنڈز جاری کردیے گئے۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے کا اجرا کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز ان فنڈز کو صرف متاثرین کی امدادو بحالی کی سرگرمیوں کے لئے بروئے کار لاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں