کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں 26قیدی اور دس وارڈانز کورونا کا شکار ہوگئے

کوئٹہ: کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا کی وبا پھیل گئی،جیل کے 26قیدی اور دس وارڈانز کورونا کا شکار ہوگئے،جیل کے ڈپٹی سپر ٹنڈنٹ اور ایک اسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ جیل بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے،جیل حکام کے مطابق قیدیوں کی تعداد کے لحاظ سے صوبے کی سب سے بڑی جیل، ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلاو شروع ہوگیا ہے، جیل کے 26قیدی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں کورونا کا شکار قیدیوں میں ایک خاتوں قیدی بھی شامل ہے،اسی طرح جیل کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ، ایک اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ اور خاتون وارڈان سمیت جیل کے دس وارڈانز بھی کورونا میں مبتلا ہیں جیل حکام کے مطابق کورونا کا شکار قیدیوں کو دیگر قیدیوں سے الگ کرکے ایک علیحدہ آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں علاج کے ساتھ اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تعداد اٹھ سو سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں