یمنیٰ زیدی 34ویں سالگرہ ، شوبز شخصیات کے محبت بھرے پیغامات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی 34ویں سالگرہ منارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی لازوال اداکاری کے باعث بہت کم عرصے میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ معروف ڈرامہ سیریل”تیرے بن”میں میرب کا کردار ادا کرنے والی یمنٰی زیدی نے 30 جولائی کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائی، سالگرہ کے اس خاص دن کو اور بھی یادگار بنانے کیلئے نامور شخصیات سمیت شوبز سے وابستہ اداکار وہاج علی، یشما گل، سمیع خان، عاصم محمود، اور معروف ڈائریکٹر عبداللہ کادوانی سمیت دیگر لوگوں نے بھی اداکارہ کو سالگرہ کے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے یمنیٰ نے سالگرہ کے تمام پیغامات کو خوبصورت انداز میں سٹوری پر شئیر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں