قلات، ڈسٹرکٹ اسپتال میں الٹرا ساﺅنڈ مشین کئی ماہ سے خراب، انتظامیہ کی چشم پوشی، مریض پریشان

قلات (نمائندہ انتخاب) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات میں الٹرا ساو¿نڈ مشین کئی مہینوں سے خراب ہے، غریب خواتین مریض رل گئیں، مجبوراً پرائیویٹ کلینکس جانے پر مجبور، صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت، محتسب اعلی بلوچستان، ڈی جی ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر قلات فوری نوٹس لیں جبکہ دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے، ان خیالات میونسپل کمیٹی قلات کے کونسلر و سماجی کارکن میر اشفاق مینگل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال جوکہ قیام پاکستان سے قبل کی ہسپتال ہے ایک طرف کچھ عرصے سے سول سوسائٹی و سیاسی جماعتوں کی مذکورہ ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر احتجاج بھی کیا جارہا ہے ہسپتال میں سہولیات ناپید ہے حتی کہ گزشتہ ہفتے کفن پوش احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی الٹراساونڈ مشین انتہائی ضروری چیز ہے جوکہ گائنی وارڈ میں ہمیشہ فعال ہو لیکن دوسری جانب خواتین مریضوں کی شکایات ہیکہ عیدالفطر سے لیکر آج تک ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں الٹراساونڈ مشین تاحال خراب ہے جسے تین مہینے سے زائد کا عرصہ ہورہا ہے خواتین مریض ہسپتال سے باہر جاکر پرائیویٹ کلینکس میں الٹراساونڈ کرانے پر مجبور ہیں جس سے خاص کر غریب مریضوں کو مشکلات درپیش ہے میر اشفاق مینگل و عوامی حلقوں نے وزیر صحت، حلقے کے ایم پی اے صوبائی وزیر داخلہ، سیکرٹری و ڈی جی ہیلتھ محتسب اعلی اور ڈپٹی کمشنر قلات سے اپیل کی ہیکہ قلات DHQ ہسپتال کے الٹراساونڈ مشین کی مرمت کیلئے احکامات جاری کرے یا فوری طور پر نئی مشین فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں