چین کے صدر نے جوہری میزائلوں کی فورس کیلئے نیا سربراہ مقرر کردیا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف شی جن پنگ نے وینگ ہوبن کو روایتی اور جوہری میزائلوں کی فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ وینگ ہوبن بحریہ کے سابق ڈپٹی کمانڈر ہیں جنہیں پی ایل اے راکٹ فورس کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ فورس کے سیاسی کمشنر شو شیشینگ ہوں گے، دونوں عہدیداران جنرل رینک کے ہوں گے۔ وینگ ہوبن نے بحریہ میں بطور ڈپٹی چیف آف اسٹاف بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایڈمرل بحریہ کی سربراہی کیلئے نامزد یہ نئی تعیناتیاں پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) یعنی چینی فوج کی 96 ویں سالگرہ سے ایک روز قبل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چین دفاعی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اس کا عہد ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔
Load/Hide Comments


