وفاقی حکومت کے زیراہتمام سی پیک کے 10سالہ تقریبات حکومت بلوچستان نے احتجاجاََبائیکاٹ کردیا

کوئٹہ(یو این اے )وفاقی حکومت کے زیراہتمام سی پیک کے 10سالہ تقریبات حکومت بلوچستان نے احتجاجاََبائیکاٹ کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک چائنہ اکنامک کوریڈور (سی پیک)کے 10 برس مکمل ہونے پر اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم پاکستان شہبا زشریف، چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ سمیت وفاقی وزراءودیگر نے شرکت کی تاہم حکومت بلوچستان کی جانب سے 10سالہ تقریبات میں شرکت سے احتجاجاََ بائیکاٹ کیاگیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے صوبے کے حصے کے فنڈز کی عدم فراہمی اور ناروا رویہ پر بارہا احتجاج کیاگیا اور گزشتہ دنوں گوادر میں تقاریب کا بھی بائیکاٹ کیاگیا ،وفاق کے ذمے سیلاب زدگان کیلئے 10ارب امدادی رقم ،پی پی ایل کے ذمہ 35ارب اور این ایف سی ایوارڈ کے حصے کے 57ارب روپے وفاقی حکومت کے ذمے واجب الادا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں