مسلم باغ میں خاتون کے قتل کا نوٹس لیا جائے، وومن ایکشن فورم

کوئٹہ:خواتین محاز عمل (وومن ایکشن فورم) نے بلوچستان کے ضلع مسلم باغ میں حاجرہ بی بی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حاجرہ بی بی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقع سزا دی جائے کورونا وائرس کے دوران خواتین پر گھریلو تشدد اورہراسگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے حکومت خواتین پر تشدد اور ہراسگی روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ یہ بات وومن ایکشن فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو گھریلو تشدد،ہراسگی اور مسلم باغ جیسے معاملات کی اطلاع کے لئے کم رسائی حاصل ہے اور اکثریت اپنے بنیادی حقوق سے واقف نہیں ہے۔اس افسوس ناک واقعے کے بعد حاجرہ بی بی کے بھائی کو کچھ پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ آپ کی بہن کا قتل ہو گیا ہے، لیکن اس کی موت کو کورونا کی وجہ بتانے کی کوشش کی گئی اورمرنے کے بعد مسجد میں اعلان کروایا گیا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے موت کاشکار ہوئی ہے لہذا ہم اسے کنبہ کے کچھ افراد کی موجودگی میں دفن کردیں گے لیکن جیسے ہی حاجرہ کے برادران کو علم ہوا، انہوں نے زبردستی انہیں روک لیا اور لاش مردہ حالت میں لے گئے۔ اس کے بھائی کے بیان کیمطابق اسکی بہن کی قتل کی وجہ یہ ہے کہ اس کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اسکی بہن کے قتل میں اسکا شوہر اور دیور ملوث ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 12 جون 2020 کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے لاش کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنا ابھی باقی ہے تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکیاس حوالے سے خواتین محاذ عمل کا مطالبہ ہے کہ اس کیس کی فوری تحیقات کی جائے اور مجرموں کی گرفتاری اور جلد از جلد سزا کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں