بلوچستان ہائی کورٹ، محکمہ کھیل کی تقرریوں کیخلاف درخواست خارج

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائی کورٹ نے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی کی سربراہی میں محکمہ کھیل کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے محکمے کے اندر کی گئی تقرریوں کو چیلنج کرنے والی آئینی پٹیشن کو خارج کر دیادرخواست گزاروں جہانزیب فیض اور فرید عبدالقیوم نے میرٹ لسٹ چھپانے اور کوئٹہ میں مخصوص قبائل کے حق میں مبینہ طور پر تقرری کے لیٹر جاری کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھیدرخواست گزاروں کا موقف تھا کہ ایسے اقدامات میرٹ اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہیںدرخواست گزاروں کے مطابق انہوں نے 15 ستمبر 2021 کو ایک اشتہار کے جواب میں محکمہ کھیل میں متعدد آسامیوں کے لیے درخواست دی تھی، تاہم، محکمے نے حتمی میرٹ لسٹ شائع کیے بغیر 14 مارچ 2023 کو تقرری کے لیٹر جاری کر دیے عدالتی نوٹس کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس دارا بلوچ اور محکمہ کھیل کے دیگر حکام نے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی سختی سے تردید کی، انہوں نے 3 اگست 2022 کے اشتہار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقرریاں قانونی طور پر کی گئی تھیںسماعت کے دوران عدالت نے اسی طرح کے مقدمات پر سابقہ فیصلوں کا حوالہ دیا اور واضح کیا کہ تمام امیدوار جنہوں نے پہلے اشتہارات کے جواب میں درخواست دی تھی ان کی عمر سے قطع نظر اس عمل میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے اس کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ کھیل کی جانب سے کی گئی تقرریوں کے قانونی جواز کو برقرار رکھتے ہوئے تقرریوں کے خلاف دائر آئینی درخواست کو خارج کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں