بلوچستان پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبے میں جلد دیرپا امن قائم ہوگا، قدوس بزنجو

کوئٹہ ( آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے فرض کی راہ میں کبھی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان پولیس لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں ، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں بلوچستان پولیس کے افسران اور اہلکاران بلو چستان کے ماتھے کا جھومر اور ہمارے ہیروز ہیں ، جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب انکے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یقین کامل ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان اور صوبے میں جلد دیرپا امن قائم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں