عمران خان کی سیاست ختم ہوگئی، جیل میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنائیں، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلو چستان کے سابق ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر عمران خان نے نوجوانوں کو غلط بیانیہ کے ذریعے ورغلاءکر معاشرتی اقدار کا بیڑا غرق کیا تھا آج عدالت کے فیصلے سے وہ اپنے منطقی انجام کی جانب پہنچ رہے ہیں عدالتی فیصلے کے بعد اُنکی سیاست ختم ہوگئی ہے ہم عدلیہ کے حق اور سچ پر مبنی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اب عوام کو بھی حق اور سچ میں فرق کو سمجھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیر اعلی بلو چستان کی سابق کوآرڈینٹر شانیہ خان اور شبیربائیان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے روز اول سے پاکستان میں بدتمیزی کو فروغ دیا ہے، اوراپنے مفاد کے لئے تحفے فروخت کر کے ملک کی توہین کی ہے۔ اب اُنکی سیا ست ختم ہو چکی ہے عمران خان سے متعلق عدلیہ کے فیصلے کو خیر مقدم کر تے ہیں۔پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر عمران خان کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے، انہوں نے نوجوان نسل کو جھوٹ پر مبنی بیانیہ دیکر معاشرتی اقدار کا بیڑ ا غرق کردیا تھا اور پاکستان کی سیاست میں اب اُنکی کوئی جگہ نہیں رہی جلد ہی الیکشن کمیشن بھی عمران خان کوچیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے بھی بر طرف کر دیگا۔ وہ خود کو پاکستان کا لاڈلہ سمجھتے تھے لیکن عدلیہ نے تاریخ کا بہترین فیصلہ دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے تھے اور ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے تھے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ9مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عدلیہ کے فیصلے کے بعد سچ او ر انصاف کی جیت ہو ئی ہے عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو بھی جلد از جلد نمٹا یا جائے۔ تاکہ مذکورہ شخص اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکے آج انہی ججز نے عمران خان کے خلاف فیصلہ دیا ہے جنہیں عمران خان دھمکیاں دیا کر تے تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی سابق کوآرڈینٹر شانیہ خان نے کہاکہ عمران خان کی چوری اور انکا چہرہ سب کے سامنے آگیا ہے، عمران خان نے روز اول سے ملک کے نوجوانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کا واقعہ نا قابل برداشت ہے۔ اس موقع پر شبیربائیان نے کہا کہ یوتھ کے نام پر یو تھ کو یر غمال بنایا جا رہا تھالیکن ہمارے نوجوان باشعور اور سمجھ دار ہیں وہ جھوٹ اور سچ میں فرق جانتے ہیں اب اُنکے ورغلانے کے بیانیہ میں نہیں آئینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں