پکنک منانے آنیوالی 7 لڑکیاں کیچ ندی میں ڈوب گئیں، 2 کو بچا لیا گیا

کیچ (انتخاب نیوز) کیچ ندی میں 7 لڑکیاں ڈوب گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تربت میں پکنک منانے کیلئے آنے والی 7 لڑکیاں کیچ ندی میں ڈوب گئیں۔ تربت میں ڈوبنے والی لڑکیوں کی عمریں 10 سے 17 سال کے درمیان ہیں جبکہ دو لڑکیوں کو بچا لیا گیا۔ اتوار کے روز تربت کے علاقے کلگ میں ندی میں نہاتے ہوئے سات کمسن لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق اتوار کو شام 5 بجے کے قریب تربت کے علاقے کلگ میں ندی میں نہاتے ہوئے 10 سے 17 سال کی 7 لڑکیاں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضا بنت زبیر، فائزہ بنت سلیم، ماہ تاپ بنت کریم، دردانہ بنت نعیم، بشرہ بنت غلام، شیرین بنت ناصر، ماہ زیب بنت اشرف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ندی سے نکال کر ہسپتال پہنچادی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں