این ایچ اے حکام کی نااہلی، نوکنڈی تا تفتان شاہراہ ’لندن روڈ‘ خستہ حالی کا شکار

نوکنڈی (آن لائن) نوکنڈی ٹو تفتان شاہراہ جسے لندن روڈ بھی کہاجاتا ہے کیونکہ یہی سڑک پاکستان کوہمسایہ ملک ایران سے وسط ایشیا اوریورپ سے ملاتی ہے جہاں روزانہ سیکڑوں بڑی گاڑیاں اورہزاروں چھوٹی گاڑیوں کی آمد ورفت کے ساتھ سیندک اور ریکوڈک کے لیے بڑی بڑی مشینریاں بڑی گاڑیوں میں لوڈ اسی روڈ پر نظر آتی ہیں مگر اس سڑک کی حالت اب قابل رحم بن گئی ہےتفصیلات کےمطابق این ایچ اے اس سڑک کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے کی بجٹ پاس کرتی ہے مگر اس انٹرنیشنل روٹ کے سڑکوں کامعیار بہتر بنانے میں ناکام نظرآرہی ہے جبکہ نوکنڈی سے تفتان ریکودک روڈ کے ساتھ توزگی روڈ جہاں چندسال قبل این ایچ اے کے ناقص منصوبہ بندی سے آٹھ کروڑ روپے قومی خزانے سے ضائع کئے گئے مگر ریٹ کی ٹھیلوں سے چھٹکارا پانے کی بجائے انہیں مزید راستہ دیاگیا اوراس پہاڑی ٹھیلے کے دونوں طرف ریت کے ٹھیلے کس خطرناک صورتحال میں موجود ہیں جنہیں ہٹانے کے لئے نہ این ایچ اے کوئی قدم اٹھارہی ہے اور نہ ہی بی اینڈ آر کی جانب سے کام کرتے مزدور نظرآئیں گے ان ہی ریت کے ٹھیلوں کی وجہ سے کئی روڈ حادثوں میں قیمتی جانوں کاضیاع بھی ہوچکاہے اور اب بھی کسی بڑے حادثے کو رد نہیں کیاجاسکتا عوامی حلقوں نے این ایچ اے اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیاکہ عوامی نمائندے اور این ایچ اے کو مل کر اس خطرناک چڑھائی اورریت کے ٹھیلوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بہترمنصوبہ بندی کے ذریعہ توزگی روڈ کے کنارے سے متبادل سڑک بنانا چائیے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور عوام کواس عذاب سے مستقل چھٹکارا مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں