بلوچستان کی آبادی میں کمی، نیشنل پارٹی ،اے این پی، جمعیت اور پشونخوامیپ کے سینیٹرز کا واک آﺅٹ
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کی مردم شماری میں آبادی کم کرنے کامعاملہ نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماءاسلام اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز نے ایوان سے واک آﺅٹ کردیا۔گزشتہ روزنیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو کے مطابق گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد ملک بھر کی 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق نوٹیفکیشن کے خلاف نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماءاسلام اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے ایوان سے واک آﺅٹ کیا گیا اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایاگیا کہ 12مئی کے مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد آفیشل 7ملین آبادی کو کاٹا گیاہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔
Load/Hide Comments


