مکران میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، نظام زندگی متاثر
مکران(یو این اے )مکران کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ تاحال جاری نظام زندگی متاثر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 1300 بجے ایران سے مکران کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوئے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی مکران کی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔ اس دوران نیشنل گرڈ سے مکران کے تینوں اضلاع میں کہیں کہیں بجلی کچھ گھنٹوں کے لیے فراہم کردی گئی۔ جبکہ دوسری جانب اورماڑہ سمیت بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی تاحال غائب ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور غیر منصفانہ تقسیم سے عوام کی زندگیاں دوبھر ہو کر رہ گئیں۔
Load/Hide Comments


