سینیٹ سے توہین صحابہ، اہلبیت و امہات المومنین بل 2023ءکی منظوری نیک شگون ہے، سنی علماءکونسل

کوئٹہ (یو این اے) سنی علماءکونسل اور اہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے سینیٹ سے توہین صحابہؓ، اہلبیت و امہات المومنین بل2023 کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ سمیت تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ناموس صحابہؓ کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر صحابہؓ ،اہلبیت وامہات المومنین کی شان میں گستاخی رک جائے گی اور گستاخ کو قانون کے مطابق سزا مل جائےگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خضدار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی صدرقاری اللہ بخش ،حافظ ثناءاللہ فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ نے توہین صحابہؓ، اہلبیت و امہات المومنین بل2023 کی منظوری دیدی گزشتہ روزسینیٹ نے توہین صحابہؓ، اہلبیت و امہات المومنین بل2023 کی منظوری دیدی، سینیٹر عبدالکریم نے بل سینیٹ میں پیش کیا۔سینیٹر عبدالکریم کی جانب سے توہین صحابہؓ، اہلبیت و امہات المومنین بل 2023 سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا جس کی منظوری سینیٹ نے دے دی ہے، انہوں نے کہاکہ بل کے متن پر مختلف سینیٹرز نے اظہار خیال کیا اورکہاکہ آج کل سوشل میڈیا پرصحابہؓ، اہلبیت و امہات المومنین سے متعلق گستاخی کی جارہی ہے۔جو سوشل میڈیا پر توہین ہو رہی ہے وہ اس ایوان میں بیان بھی نہیں کرسکتا، سوشل میڈیا پرتوہین کے ثبوت لیگل کمیشن آن بلاسفیمی نے ہمیں دیے ہیں، سوشل میڈیا پر توہین روکی جائے۔یہاں سے قومی اسمبلی کی طرح متفقہ قانون سازی کر کے دنیا کو پیغام دیں، جس طرح انبیا کی توہین کی سزا ہے اسی طرح صحابہؓ واہلبیت کی توہین کی سزا ہے۔ توہین کی سزا کم ہونے کی وجہ سے صحابہؓ، اہلبیت و امہات المومنین کی توہین ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام غلامانِ صحابہؓ کو اس عظیم موقع پر مبارکباد پیش کرتاہوں اوراس عظیم مشن کی خاطر اپنی جوانیاں لٹانے والے شہدائے ناموس صحابہؓ کوسلامِ عقیدت پیش کرتاھوں انہوں نے کہاکہ ناموسِ صحابہؓ کی خاطر ہم جان نچھاورکردینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں