بلوچستان اسمبلی کے 5سال میں 96 بل، 61 سرکاری، 135 غیر سرکاری قرار دادیں پاس کی گئیں

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کی 11ویں صوبائی اسمبلی کے 5سال مکمل ہوگئے ، 474دنوں میں 96بل ،61سرکاری 135غیرسرکاری قراردادیں پاس کی گئیں جبکہ 521سوالات ڈسپوز اپ کئے گئے 87توجہ دلاﺅ نوٹسز اور36تحاریک التواءپیش کی گئیں ۔بلوچستان کی 11ویں صوبائی اسمبلی کا پہلا سیشن 13اگست2018کو ہوا اسمبلی کی گزشتہ 5سال کے دوران 474دنوں میں 96بل ،61سرکاری 135غیرسرکاری قراردادیں پاس کی گئیں جبکہ 521سوالات ڈسپوز اپ کئے گئے 87توجہ دلاﺅ نوٹسز اور36تحاریک التواءپیش کی گئیں،پہلے پارلیمانی سال میں11تحاریک التوا13توجہ دلاﺅ نوٹسز،82سوالات پیش کی گئی جبکہ 24غیرسرکاری 13سرکاری قراردادوں کے ساتھ 11ایکٹ پاس کی گئیں،دوسرے پارلیمانی سال میں 5تحاریک التواء،10توجہ دلاﺅ نوٹسز 75سوالات پیش کی گئیں27غیرسرکاری 6سرکاری قراردادیں اور10ایکٹ پاس کی گئیں ،تیسرے پارلیمانی سال میں 15تحاریک التواءاور 36توجہ دلاﺅ نوٹسز پیش کی گئیں160سوالات ڈسپوزاپ کئے گئے 30غیرسرکاری اور9سرکاری قراردادوں کے ساتھ 30بل پاس کئے گئے ،چوتھے پارلیمانی سال میں 4تحاریک التواء،12توجہ دلاﺅ نوٹسز پیش کی گئی اور116سوالات ڈسپوز اپ کئے گئے اس کے علاوہ 27غیرسرکاری 20سرکاری قراردادوں کے ساتھ 25بل پاس کئے گئے ۔پانچویں پارلیمانی سال میں14توجہ دلاﺅنوٹسز 84سولات پیش کی گئیںجبکہ 25غیرسرکاری 13سرکاری اور20ایکٹ پاس کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں