کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پرجھنڈے فروخت کرنے والے سٹال پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فورسزکی چیک پوسٹ کے قریب جھنڈے فروخت کرنے والے سٹال پر دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی ،اطلاع کے مطابق جوائنٹ روڈ پر فورسزکی چیک پوسٹ کے قریب جھنڈے فروخت کرنے والے سٹال پردستی بم حملے میں 6افراد زخمی ہو گئے ،دستی بم پھٹنے سے 3افراد جلال الدین، نجیب اللہ اور سردار ولی اور ایک خاتون سمیت 6 زخمی ہوگئے،زرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اورسیکورٹی فورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں