پرویز خٹک کا خیبرپختونخواا میں جلسے کرنے کااعلان،پہلا جلسہ 19اگست کو ہو گا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اورسابق وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے خیبرپختونخواا میں جلسے کرنے کااعلان کردیا۔ پہلا جلسہ 19گست کو ہو گا۔پنجاب میں بھی پارٹی کی تنظیم سازی پر کام جاری ہے، جو سمجھتے ہیں کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ووٹ ملے گا ، ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار پرویز خان خٹک نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جب کوئی پارٹی بنتی ہے تووہ پورے ملک کے لئے بنتی ہے، کسی خاص صوبے یا ضلع کے لئے پارٹیاں نہیں بنتی، خیبر پختونخوا میں ہم نے کام شروع کیاہے اور پنجاب میں میری ٹیمیں بن رہی ہیں، اس کو آگے لے کر جائیں گے اورپورے ملک تک پہنچائیں گے، وقت کے ساتھ آگے جائیں گے۔ ایک سوال پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے جلسے میں کتنے لوگ شرکت کریں گے اس حوالہ سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے یہ ان کا پہلا جلسہ ہو گا اور میڈیا خود آکر دیکھ لے کہ کتنے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ کے پی میں پہلا جلسہ 19گست کو ہو گااس کے بعد صوبے میں میرے 10اورجلسے ہیں، انشاء اللہ ہزاروں لوگ اس میں شامل ہوں گے اورہماری پارٹی سب سے آگے جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سابق ایم این ایز اورایم پی ایز پی ٹی آئی کے تھے جن کا اپنا ذاتی ووٹ ہے اوروہ اپنے حلقے لڑ سکتے ہیں اورجیت سکتے ہیں وہ میرے ساتھ کھڑے ہو گئے اور جن کی حیثیت ہی نہیں اور جو اس بات پر انحصار کرتے ہیں کہ انہیں پی ٹی آئی کا ووٹ ملے گا ان کی مجھے ضرورت نہیں ہے، ان حلقوں میں میرے پاس اوربہت تگڑے لوگ ہیں ، جو شخصیات ہیں جن کے اپنے ووٹ ہیں، وہ سب ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں