وڈیرہ عبدالخالق موسیانی کی رحلت کا سن کر شدید دھچکہ پہنچا،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد /زہری:جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم وڈیرہ عبدالخالق زہری کی فرزندان وڈیرہ زادہ نیاز احمد ،وڈیرہ زادہ غلام سرور سے بزریعہ فون تعزیت کرتے ہوئے کہا کے وڈیرہ عبدالخالق کی رحلت کا سن کر ان کو شدید دھچکہ پہنچا ہے جس کو وہ بیان نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا وڈیرہ عبدالخالق کی رحلت جمعیت علماءاسلام کے لیے بڑا نقصان ہے انہوں نے نا مساعد حالات میں جمہوری سیاسی جدوجہد کر کے غریب عوام کا حق ادا کیاوڈیرہ عبدالخالق کی جدائی سے دین دوست عوام شدید صدمے سے دوچار انکی رحلت سے جو خلا پیدا ہوئیہے وہ صدیوں تک پر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے مرحوم کی پسماندگان کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کےہر انسان کا سفر یہ ہے جب انبیاء یہاں نہیں رہے سکے ہم تو اللہ کے عاجزبندے ہیں ،انہوں نےمرحوم کی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہاکے اللہ تعالئ مرحوم کو جنت میں دخول اولین نصیب عطاءفرمائیں اور لواحقین کو صبر عطا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں