خاران، ایم سی ایچ سینٹر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

خاران : ایم سی ایچ سینٹر خاران میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ میں خاران کے مریضوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کیمپ میں میل اور فیمیل ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ اور اُنہیں فری اداویات فراہم کیئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر محمد انور گولہ ڈویژنل ڈاریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شیراحمد بلوچ ڈاکٹر حفیظ اللہ سُہر مسلم ہینڈ کے عطاء اللہ دُرانی ڈاکٹر آصف مُلازئی بابو ادریس کبدانی ڈاکٹر کریم جان مُلازئی بابو محمد علم قمبرانی منظور احمد ساسولی کے ہمراہ میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور گولہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری ہیلتھ اور ڈاریکٹر ہیلتھ کے خصوصی احکامات پر حالیہ سیلاب کے بعد شہر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیئے گئے اور حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے مریضوں کا فری چیک اپ معائنہ اور اُنہیں اداویات تقسیم کیئے ہیں جو ہماری بنیادی ذمہ داری بنتی ہے خاران کے عوام کو صحت کے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں بھر پور جدوجہد کررہے ہیں اور لوگوں کو بہتر ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں