مشکے میں بارش سے متاثرہ زمینداروں اور عوام کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، سول سوسائٹی کا مطالبہ

آواران (انتخاب نیوز) تیز بارشوں نے تبائی مچادی، زمیندار و کسان پریشان، کئی لوگ بغیر مکان اور چار ہفتوں سے نیٹ ورک بند آواز کو پہنچانے کے لیے ایک ٹوئٹر کمپیئن اور ایک اسپیس ڈسکشن چلائیں گے۔ مشکے کی سول سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں تیز بارشوں نے تبائی مچادی جہاں کھیت اور زمینیں تباہ اور موبائل نیٹ ورک چار ہفتوں سے بیشتر بند لیکن حکومتی نمائندوں کی طرف سے کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے ایک ٹوئٹر کمپیئن اور ایک اسپیس ڈسکشن چلائیں گے تاکہ مشکے کے غریب عوام کی آواز بلند ہو کر حکومتی نمائندے جاگ کر عوام کی حالت زار کو سمجھ لیں کہ عوام کس حالت میں جی رہے ہیں۔ عوام جو دہائیوں سے نئے انتخابات میں نئے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیتے رہے آج انہیں نظر انذار کرکے بنیادی ضروریات سے محروم کردیے گئے، جہاں نہ بجلی و پانی، نہ تعلیم و صحت کے حوالے سے اچھے ادارے اور نہ ہی کوئی پارلیمانی نمائندہ جو اپنی غریب عوام کی آواز بن کر کچھ کریں بلکہ ہر نمائندہ چاہتا ہے کہ اس محروم علاقے کے غریب عوام سے ووٹ لے کر بڑے عہدوں پر فائز رہوں اور اپنی جیب گرم کریں نہ کہ مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ رہیں۔ درحقیقت ایسے نمائندے اپنے علاقے کے غریب عوام کیلئے نہیں ابھر آتے بلکہ انہیں اپنی اقتدار کی پڑی ہے، کبھی کبھی انہیں لوگوں کو بنیادی ضروریات سے محروم کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ اپنی دوغلی پالیسیاں دے کر اپنے لیئے ایک ٹھیکیداری کی نئی دنیا بناسکیں۔ مشکے کی سول سوسائٹی کا مقصد عوام کی خوشی ہے اور عوام کی آواز کو ہر مکان تک پہنچانی کی جدوجہد کرنا ہوتا ہے کہ اس طرح کی غیر آئینی و غیر جمہوری رویے جو مشکے کے پارلیمانی نمائندے اپنا رہے ہیں کو رد کرکے ان سے یہی اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوام کا ساتھ دے کر عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے موثر فیصلے کریں اور حالیہ طوفانی بارشوں سے جتنے نقصانات درپیش آئے سب ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں