صدر مملکت نے 14 اگست کے موقع پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 180 روز کمی کردی
حب، اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے سزاوں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا سزاوں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا اور تخریب کاری میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزاوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاوں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے سزاوں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو کہ 65 سال سے زائد عمر کے ہیں اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاں میں کمی کی منظوری دی ہے۔


