وڈھ، ٹالر اور کار کے درمیان تصادم، 15 سالہ بچی جاں بحق، 7 افراد زخمی
وڈھ(آئی این پی ) وڈھ ٹالر اور کاردرمیان تصادم 15سالہ بچی جان بحق کار میں سوار خاندان کے دیگر 7 افراد زخمی زخمیوں کو لیویز فورس کے جوانوں نے ریسکیو کرلیا ہسپتال تین شدید زخمی افراد کو کراچی ریفر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب تحصیل وڈھ علاقہ وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹالر اور مخالف سمت سے آنیوالی کار گاڑی کے درمیاں خوفناک تصادم ہوا حادثے میں کار میں سوار بچی جان بحق جبکہ خاندان کے دیگر 7افراد شدید زخمیوں ہوئے اطلاع ملنے پر وڈھ لیویز فورس کے انچارج محمد فاروق مینگل دیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ زخمیوں کو ریسکیو کرکے خضدار منتقل کردیا جہاں سے تین شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا جان بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو وڈھ بازار کے رہائشی ہیں حادثے کے اطلاع پر لیویز انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔


