جامعہ بلوچستان میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کا تصفیہ ہوگیا، تدریسی عمل جلد بحال ہونیکا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ بلوچستان میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کا تصفیہ۔ ادارے کو جلد کھولا جائے گا۔ جامعہ بلوچستان کوئٹہ۔ گزشتہ دنوں جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے مسائل کے حل کیلئے بننے والی کمیٹی جس میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار، پشتون ایس ایف، پیپلز ایس ایف اور جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام کا وفد پی ایس او کے وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان میں بی ایس او کے وفد پر میڑھ لائے۔ جہاں بی ایس او کا وفد جس میں مرکزی انفارمیشن سیکرٹری بالاچ قادر بلوچ سینٹرل کمیٹی کے رکن، صمد بلوچ زونل صدر شال زون، نذیر بلوچ زونل جنرل سیکرٹری، عاطف رودینی بلوچ سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ میڑھ کو شرف بخشا اور عزت و احترام کے ساتھ مسائل کو حل کیا گیا۔ میڑھ میں آئے مقررین نے حالیہ پیش آنے والے مسئلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان بلوچستان کی مادر علمی ہے جس کا تحفظ بلوچ، پشتون اقوام پر فرض ہے، ریاست و ریاستی ادارے بلوچستان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں تعلیمی ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے باعث حالیہ مسئلہ پیش آیا، تمام تنظیموں آئندہ ایسے مسائل کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ بلوچستان یونیورسٹی اس وقت کئی مسائل کا شکار تمام طلباءتنظیمیں سیاسی حکمت عملی کے ساتھ ادارے کو بچانے اور تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں