آل پاکستان مری اتحاد کو کسی ایک شخصیت کیلئے یرغمال نہیں ہونے دیا جائے گا، رہنما

کوئٹہ (آن لائن) مری اتحاد کے رہنماﺅں عادل نوشیران، خان محمد مری ،علی خان مری اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان مری اتحاد کو کسی ایک شخصیت کے لئے یرغمال نہیں ہونے دیا جائے گا گزشتہ کچھ عرصے سے مری اتحاد کا ایک رہنما من پسند فیصلوں کے ذریعے مری اتحاد میں انتشار پھیلانے کیلئے کوشش کررہا ہے جو تنظیم اور مری قبائل کے مفاد کے برخلاف اقدام ہے کوئٹہ میں مری قبائل کی مشترکہ شناخت اور اراضی جہاں شہدائے وطن مدفن ہے اسے بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آل پاکستان مری اتحاد قبیلے کے وسیع تر مفاد میں قائم کیا گیا جو مکمل طور پر ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جس میں ہر سیاسی اور سماجی جماعت سے وابستگی رکھنے والے موجود ہے اس لئے مری اتحاد کو اسکی تشکیل اور منشور کے مطابق ہی چلنے دیا جائے تاکہ سرزمین بلوچستان کے غریب اور لاچار مری قبائل بلا تفریق اپنے مسائل کو بلا خوف و خطر بیان کرسکیں آل پاکستان مری اتحاد چند افراد کی جاگیر نہیں بلکہ پورے مرے قبائل کی تنظیم ہے اسلئے اسے عظیم پلیٹ فارم کو متنازعہ ہونے سے بچانا ہر ذی شعور مری کا فریضہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں