لورالائی میں انتظامیہ کے چھاپے، 3 ہزار بوری گندم برآمد، گوداموں کو سیل کردیا
لورالائی (آن لائن)ڈپٹی کمشنر سوبان سلیم دشتی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ کی حکم پر خفےہ ادارے کی نشاندھی پر تحصیلدار ثناءاللہ خان لونی نے ہمراہ لیویز و پولیس بمقام کلی باور کٹوی کیمپ میں موجود حاجی عبدالغنی حاجی عبداللہ کے گوداموں میں سٹاک کے لئیے اسٹاک کی گئی گندم پر کاروائی کرتے ہوئے تین ہزار (3000) تھیلے گندم جسکی مالیت تقریباً دو کروڑ کے لگ بھگ ہے برآمد کرکے گوداموں کوسیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ فوڈ کو لیٹر لکھ دیا ہے اور محکمہ فوڈ اس گندم کو برائے راست نیلام عام کرئے گی لورالائی کے عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی سفارش نہیں مانے گی اور اس گندم کی طرح چینی کے اسٹاک تک اپنی کاروائیوں کا سلسلہ مذید تیز کرئے گی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور مزید سٹاک گندم کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا گندم کی زخیرہ صرف فلور مل کو صوبائی حکومت کی جانب سے ماہانہ 2 ہزار بوری کی اجازت اس لیئے دی ہے کہ وہ یہ گندم سرکاری ریٹ پر عوام کو فراہم کریں انہوں نے کہا کہ جلد محکمہ خوراک کے ساتھ مل کر یہ گندم فلور مل کے حوالے کرنے کے بعد سرکاری ریٹ پر عوام کو مہیا کیا جائے گا۔


