برطانیہ میں پاکستانی شخص کی بیٹی کا قتل، پولیس کی ملزم کی گرفتاری کیلئے عالمی سطح پر کوششیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں برٹش پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی کے قتل کے بعد ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے پولیس نے عالمی کوششیں شروع کردیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے مضافاتی علاقے ووکنگ میں ایک برٹش پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے میٹرو پولیٹین پولیس کا دعوٰی ہے کہ مبینہ قتل میں ملوث تین افراد برطانیہ سے فرار ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 10سال کی بچی اپریل میں والدین کے ہمراہ ووکنگ کے علاقے ہارسل منتقل ہوئی تھی۔ بچی کے قتل کی تحقیقات کےلیے پولیس نے عوام سے رابطہ کیا ہے۔ لندن پولیس نے عوام سے قتل سے متعلق اطلاعات کی فراہمی اور تعاون کی اپیل کی ہے جبکہ برطانوی پولیس نے قتل میں مبینہ طور پر ملوث 3 افراد کی گرفتاری کےلیے عالمی کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں