لورالائی کے مسائل اور بے امنی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
لورالائی (این این آئی) لورالائی کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی صدارت ضلعی امیرحاجی عبدالباری ناصر نے کیا اور مہمان خاص سابصوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ تھے،پروگرام میں لورالائی کے تمام پولیٹیکل پارٹیز اور انجمن تاجران صحافی حضرات ودیگرمعززین نے شرکت کی ،پاکستان کے منظم ترین پارٹی جماعت اسلامی نے لورالائی کے تمام اہم اوربنیادی سنجیدہ پر بحث کی اور دیگر پارٹیوں سے بھی مشاورت طلب کی گئی اور عملی میدان میں تعاون کاپیل کی پروگرام میں درج ذیل مسائل پر غور کیا گیا اور حل کرنے کی کوشش پر زور اور متفقہ اتفاق رائے پایا گیا اوراس حو الے سے تحریک چلانے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا مسائل میں سرفہرست ہسپتال کا مسئلہ نادرا کا مسئلہ چوری ڈکیتی اور امن و امان کا مسئلہ شہر کی صفائی کا مسئلہ میونسپل کمیٹی کا مسئلہ اور کونسلرز کا کام نہ کرناخود ساختہ مہنگائی کا مسئلہ سرکاری سکول فعالیت کا مسئلہ اور دیگر مسائل پر مقررین نے مختصر خیالات کا اظہار بھی کیا۔


