کوئٹہ، بس اور اسکول وین کے مابین تصادم، خاتون و بچوں سمیت 8 افراد زخمی

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 8افرادزخمی ہو گئے۔ پو یس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلاک میں مسافر بس اور اسکول وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور عامر، حسین خان، مزمل خان، صبور، سلیم شاہ، عمران شاہ، حسن زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کوفوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں