گورنر بلوچستان کے استعفیٰ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے، ترجمان

کوئٹہ (این این آئی) گورنر بلوچستان سیکرٹریٹ کوئٹہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کے استعفیٰ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے، ذرائع ابلاغ سے وابستہ سنجیدہ افراد سے گزارش ہے کہ آئندہ کسی غیر تصدیق شدہ خبروں کو آگے پھیلانے اور سنسنی خیزی سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں