نگران وزیر اعظم کی جڑانوالہ میں گرجا گھروں پر توڑ پھوڑ کے واقعے کی مذمت، ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق نے فیصل آباد میں توہین قرآن کے مبینہ الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور گرجا گھروں پر حملوں اور املاک نذر آتش کیے جانے کے واقعات پر کارروائی کا حکم دے دیا ،نگران وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ جڑانوالہ، فیصل آباد سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں، یقین رکھیں کہ حکومت پاکستان برابری کی بنیاد پر اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں