کوئٹہ،کسٹم کی کارروائی ٹرک کے خفیہ خانوں سے180 کلو گرام چرس برآمد

کوئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے بلیلی چیک پوسٹ پرکسٹم حکام کی کا میاب کا رروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے 180کلو گرام اعلیٰ ترین کوالٹی کاچر س بر آ مد کر لیا گیا ہے جس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتا ئی جا رہی ہے۔کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ ڈرگ اسمگلرز حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات کی بھاری کیپ اندرون ملک اسمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے اس سلسلے میں خاص احکامات جاری کئے اور ایڈیشنل کلکٹر یاسر کلواڑ اور ڈپٹی کلکٹر اکبر جان اور بلیلی چیک پوسٹ کے انچارج شہزاد اختر کو تمام اسٹاف سمیت الرٹ کیا جس کے بعد روٹ پر مزید سختی کی گئی15جون کی شب کو رات ایک ٹرک جو کہ بارڈر سے آکر اندرون ملک جارہا تھا کو روک کر اس کے خفیہ خانو میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی چرس برآمد کر لی گئی تا ہم ٹرک ڈرا ئیوررا ت کے اندھیرے اورمعروف شاہراہ کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ نا معلوم اسمگلرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کی جارہی ہے۔واضع رہے کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید نے حال ہی میں کوئٹہ کسٹمز میں بحیثیت کلکٹر پروینٹو ذمہ داریاں سنبھا لی ہے اس سے قبل وہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹی لجنس کوئٹہ بھی رہے ہیں۔ دریں اثنا ء کلکٹر عرفان جاوید نے اسٹاف کی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ کسٹمز کوئٹہ کم وسائل کے باوجود ہر جگہ موجودہے اور بہترین کارروائیاں کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں