عمران خان کی جانب سے دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ملک بھر میں درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان، سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا ۔سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ درخواست گزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد ،جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


