لسبیلہ، اوتھل میں محکمہ زراعت کی اساموں پر غیر اضلاعی افراد کی بھرتی، عوامی حلقوں میں تشویش

اوتھل (این این آئی) محکمہ زراعت لسبیلہ اوتھل میں مقامی نوجوانوں کا معاشی قتل اور حقوق پر ایک اور ڈاکہ لسبیلہ کی تین درجہ چہارم کی آسامی پر غیر اضلاعی لوگوں کو بھرتی کردیا گیا، حتیٰ کہ درجہ چہارم کی ملازمتیں صرف مقامی نوجوان کے لئے ہوتی ہیں،یہ امر مقامی نوجوانوں معاشی قتل ہے، لسبیلہ کے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما فوری اس امر کا نوٹس لیں، کیونکہ لسبیلہ کے مقامی نوجوان روزگار کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر محبور ہیں انہیں سرکاری محکموں میں روزگار نہیں ملتا لیکن دیگر علاقوں سے سفارشی غیر اضلاعی لوگوں کو دھڑا دھڑ بھرتی کیا جارہا ہے۔ مقامی بے روزگار نوجوانوں و عوامی حلقوں شدید تشوتش کی لہر۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت لسبیلہ اوتھل میں درجہ چہارم کی ملازمتوں پر غیر اضلاعی نوجوانوں کو بھرتی کرنا لسبیلہ کے مقامی نوجوانوں کا معاشی قتل اور حق تلفی و نا انصافی ہے۔ اس سے قبل بھی درجہ چہارم کی لسبیلہ کے پوسٹوں پر غیراضلاعی لوگوں کو بھرتی کرکے مقامی نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی لیکن اب دوبارہ محکمہ زراعت اوتھل میں لسبیلہ کی پوسٹوں پر غیر اضلاعی لوگوں کو بھرتی کرنا لسبیلہ کے نوجوانوں کے ساتھ حق تلفی و زیادتی کے مترادف ہیں عوامی حلقوں اور بے روزگار نوجوانوں نے پاکستان الیکشن کمیشن ،لسبیلہ سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی ،سینیٹر واجہ قاسم رونجھو،سابق اقلیتی ایم پی اے،چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماو¿ں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لسبیلہ میں محکمہ زراعت میں درجہ چہارم کی آسامیوں پر بھرتی ہونے والے غیراضلاعی نوجوانوں کی تعیناتی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے احکامات فوری منسوخ کرنے کےلئے احتجاج کریں تاکہ ان کی جگہ مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں